آن لائن رشتے کے لیے اہم اور سنجیدہ تجاویز، 1 اور کامیابی فری رشتہ نے ملوایا دو خاندانوں کو

 

 سادہ اور آسان نکاح: بغیر 'ونڈو شاپنگ' کے بیٹی کا رشتہ کیسے طے ہوا؟

الحمدللہ،

آن لائن رشتے کی تلاش کو آسان بناتے ہوئے، ہمارے پلیٹ فارم Nikah Connect پر ایک اور رشتہ بہت سادہ اور سیدھے طریقے سے طے ہو گیا۔ وہ فیملی یہاں آئی، صرف ایک ہی فیملی کے ساتھ بات چیت کی، بیٹی کے رشتے کے لیے ایک سمپل سی پروفائل شیئر کی، تھوڑی بہت گفتگو ہوئی، مناسب لگا… اور وہیں پر رشتہ طے ہو گیا۔

آج کل ایسے ممبرز واقعی بہت کم ہوتے جا رہے ہیں جو رشتوں کے معاملے میں 'ونڈو شاپنگ' سے بچتے ہیں۔ جو کسی ایک فیملی کو سلیکٹ کر کے انہی کے ساتھ سنجیدگی سے پروسیڈ کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے اپنے ہی میرج پلیٹ فارم پر ایسے چند ایک لوگ موجود ہیں جو صرف دیکھنے، کمپئیر کرنے اور “مزید بہتر” کی تلاش میں لگے رہتے ہیں۔ مہینوں گزر جاتے ہیں، کچھ لوگوں کے تو سال بھی گزر جاتے ہیں… کئی لوگوں سے بات چیت ہو چکی ہوتی ہے، کئی جگہ وزٹس بھی ہو چکے ہوتے ہیں، لیکن پھر بھی یہی سوچ ہوتی ہے کہ “چلیں تھوڑا اور دیکھ لیتے ہیں، شاید اس سے بہترین رشتہ مل جائے”۔

میرا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ آئیں اور دو تین دن میں پروفائل سلیکٹ کر کے ایک ہفتے میں رشتہ طے کر لیں، ایسا بالکل نہیں ہے۔ جب بھی آپ آن لائن طریقے سے رشتہ تلاش کریں، چاہے ہمارا پلیٹ فارم ہو یا کہیں اور، کم از کم ایک مہینہ ضرور دیں۔ اس دوران ان کے ہاں بار بار وزٹ کریں، انہیں اپنے ہاں بلائیں، ایک آدھ بار سرپرائز وزٹ بھی کر لیں کہ بس ہم گزر رہے تھے تو سوچا ملتے چلیں… تاکہ آپ کو فیملی کو سمجھنے کا پورا موقع ملے۔

لیکن یہ سب کچھ آپ ایک ہی فیملی کے ساتھ کریں۔ ایسا نہ ہو کہ ایک طرف پروفائل پوسٹ بھی ہو رہی ہے، دو تین لوگوں سے بات چیت بھی چل رہی ہے، دو تین جگہ وزٹس بھی ہو چکے ہیں اور ساتھ ساتھ مزید بہتر کی تلاش بھی جاری ہے۔ اس طرح انسان خود ہی اپنی انرجی ضائع کرتا ہے اور ایک عجیب سی کنفیوژن میں پڑ جاتا ہے۔

یہ وائس نوٹ ماں جی کی اجازت سے پوسٹ کیا جا رہا ہے، جس میں وہ خود بتا رہی ہیں کہ کس طرح ان کی بیٹی کا رشتہ ہمارے قابلِ اعتماد رشتہ پلیٹ فارم کے ذریعے صرف ایک فیملی کے ساتھ بات چیت سے طے ہوا۔ اور اب وہ یہ بھی کہہ رہی ہیں کہ اپنی فیملی کے مزید لوگوں کو بھی یہاں ایڈ کروانا چاہتی ہیں کیونکہ یہاں پروفائلز بہتر اور فیملی بیسڈ ہوتی ہیں اور رشتہ مناسب طریقے سے ہو جاتا ہے۔

ایسی پوسٹس شیئر کرنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ ہمارے پلیٹ فارم پر موجود قابلِ احترام ممبرز کے حوصلے، اعتماد اور یقین میں اضافہ ہو، ان کے دل میں امید، اطمینان اور مثبت سوچ پیدا ہو، اور انہیں یہ احساس ہو کہ سادہ نکاح، سنجیدہ اور درست طریقے سے بھی رشتے بآسانی طے ہو سکتے ہیں۔ تاکہ وہ غیر ضروری الجھنوں اور بے مقصد تلاش کے بجائے واضح نیت، سنجیدگی اور بھروسے کے ساتھ آگے بڑھیں۔