1000 Riston Ka Safar: Nikah Connect Ki Ek Aur Kamyabi | Trusted Matrimonial Platform in Pakistan



 الحمدللہ، 1000 رشتوں کی تکمیل کا سفر!

ہم ایک انتہائی خوبصورت سنگِ میل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ بہت جلد ہم "1000 کامیاب رشتوں" کے ہندسے کو عبور کرنے والے ہیں۔ مگر Nikah Connect کے لیے یہ صرف ایک نمبر نہیں، بلکہ پانچ سال سے زائد مسلسل محنت، اخلاص اور آپ سب کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔

ان شاء اللہ، یہ سفر یہیں نہیں رکے گا۔ ہمیں ابھی ہزاروں گھروں تک آسانی، اعتماد اور بہتری کا پیغام پہنچانا ہے۔

ہمارا مقصد صرف رشتے کروانا نہیں بلکہ:

  • لوگوں کی درست اور شفاف رہنمائی کرنا۔

  • بے جا رسم و رواج اور جہیز جیسی لعنت کے خلاف آواز اٹھانا۔

  • اور ایک ایسا باوقار ماحول بنانا جہاں نکاح کو سنت کے مطابق آسان بنایا جا سکے۔

ایک اور خوشخبری (کامیاب رشتہ): حال ہی میں ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے ایک اور بہترین رشتہ طے پایا ہے۔ اس خوشی کے موقع پر لڑکے کی والدہ نے ہمیں ایک خوبصورت دعائیہ پیغام (وائس نوٹ) بھیجا، جسے آپ نیچے ویڈیو میں سن سکتے ہیں۔

(یہ پیغام اور ویڈیو متعلقہ فیملی کی اجازت سے شیئر کی جا رہی ہے۔ Nikah Connect پر ہمارے تمام ممبرز کی پرائیویسی اور عزت ہماری اولین ترجیح ہے۔)

ہماری دعا ہے 🤲: یا اللہ! ہمارے پلیٹ فارم کے ذریعے جن جن لوگوں کے رشتے طے ہو چکے ہیں، ان کی زندگیوں میں محبت، سکون اور بے پناہ برکت عطا فرما، اور انہیں نیک و صالح اولاد نصیب فرما۔ اور جو لوگ ابھی اپنے جیون ساتھی کی تلاش میں ہیں، انہیں جلد از جلد بہترین، مناسب اور نیک رشتہ عطا فرما۔ (آمین)

اگر آپ بھی اپنے بچوں یا بہن بھائیوں کے لیے ایک پڑھے لکھے اور بااخلاق گھرانے کی تلاش میں ہیں، تو آج ہی Nikah Connect کی ویریفائیڈ پروفائلز چیک کریں یا ہم سے رابطہ کریں سکرین پر ںظر آنے والے واٹس ایپ آئیکن پر کلک کریں اور ایڈمن سے بات کریں